ایون کورو کے عمائدین نے علاقے کو سیلاب سے بچانے کیلئے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (آکاہ) کی طرف سے معیاری حفاظتی پشتے تعمیر کرنے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ایون کورو کے عمائدین نے علاقیکو سیلاب سے بچانے کیلئیآغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (آکاہ) کی طرف سے معیاری حفاظتی پشتے تعمیر کرنیپر ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ اس پروٹیکشن وال کی تعمیر سے پہلے مقامی لوگ سیلاب کی وجہ سے جس عدم تحفظ کا شکار تھے۔ اب انہیں اس خوف سے نجات مل گئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں نے کہا۔ کہ ایون کورو کا علاقہ نالہ ایون کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے غیر محفوظ ہو چکا تھا۔ مقامی لوگ ہجرت کرنے پرمجبور ہو چکے تھے۔اس لئے علاقے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے معیاری حفاظتی پشتوں کی تعمیر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ انہوں نیکہا۔ کہ آکاہ نے تین سو فٹ معیاری پروٹیکشن وال تعمیر کرکے سینکڑوں انسانی جانوں،مکانات اور ہزاروں ایکڑ زیر کاشت آراضی کو محفوظ بنایا ہے۔ جو کہ ادارے کی اعلی کارکردگی کی واضح مثال ہے۔ اور علاقہ کے لوگ اس بہترین پراجیکٹ کی تکمیل پر ادارے کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا۔کہ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران خان نے اپنے دورہ ایون کے موقع پر اس پروٹیکشن وال کی وزٹ کی۔ اور اس کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جو کہ ادارے کی کارکردگی کی بہترین مثال ہے۔ علاقیکے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر چترال اور آکاہ سے مطالبہ کیا۔ کہ اس قسم کے پروٹیکشن وال کورو گاوں کے ان مقامات میں بھی تعمیر کئے جائیں۔جہاں نالہ ایون کا رخ گاوں کی طرف مڑنے کے خطرات موجود ہیں