سابق یوسی نائب ناظم لٹکوہ آزاد اُمیدوارحلقہ پی کے ٹو لوئرچترال خوش محمد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوارسلیم خان کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لی

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال(نمائندہ چترال میل)سابق یوسی نائب ناظم لٹکوہ آزاد اُمیدوارحلقہ پی کے ٹو لوئرچترال خوش محمد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوارسلیم خان کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لی۔چترال پریس کلب میں سابق صوبائی وزیرسلیم کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خوش محمدنے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا روز تھا۔اپنے کاغذات واپس لے کرپی پی پی کے امیدوارسلیم خان کے حق میں دستبردار ہوکر غیر مشروط طور پر ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتاہوں۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جوہمیشہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیاوں پرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے جمہوری عمل کے تسلسل اور قومی مفاہمت کے پیش نظر دستبردار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لینے کامقصدغریب عوام کے دکھوں کامداواکرنے اوران کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔اپنے یہ میشن پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فورم سے ایک ورکرکی حیثیت سے بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پرسلیم خان نے خوش محمدکوپی پی پی کے حق میں دستبرہونے پرخوش آمدیدکہتے ہوئے آنے والے انتخابات کے لئے نیک شگون قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی چترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے چترال کے تینوں سیٹوں سے انشاء اللہ تعالی پی پی پی کے اُمیدوارکامیاب ہونگے۔سلیم خان نے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ چترال کو اولین درجہ دیتا آیا ہے اور چترال میں جتنے بھی بڑے منصوبے اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں۔ پی پی پی غریبوں کی پارٹی اور آواز ہے اور ہمیشہ جمہوریت کے لیے کام کیا ہے۔چترالی عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ ہمارے حق میں استعمال کرکے خدمت کاموقع دیں۔