چترال ٹاؤن کے گولدور میں ایک گھر کے اندر واقع مدرسے کے کمرے میں سیلنڈر کے پھٹ جانے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ خواتین جل گئے

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) اتوار کے دن دوپہر کے وقت چترال ٹاؤن کے گولدور میں ایک گھر کے اندر واقع مدرسے کے کمرے میں سیلنڈر کے پھٹ جانے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ خواتین جل گئے جن میں سات کو پشاور منتقل کردئیے گئے۔ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے مطابق زخمیوں کے جسم 60فیصد جل گئے ہیں جن کایہاں پر علاج ممکن نہ تھا جبکہ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں موجود ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے کہاکہ سب سے ذیادہ متاثر زخمی کا جسم 26فیصد جلا ہوا ہے اور اس ہسپتال میں برن کا علاج ممکن نہ ہونے کی وجہ سے پشاور منتقل کئے جارہے ہیں۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کرنے کے لئے ایمبولنس گاڑیوں کی تیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی سی لویر چترال نے اپنی جیب سے چندہ دیا جس پر موقع پر موجود لوگوں نے بھی چندے جمع کردئیے اور زخمیوں کو منتقل کردئیے گئے۔زخمیوں میں صفوان عالم ولد لغل بادشاہ عمر 8سال، سات سالہ محمد المہدی ولد لغل بادشاہ، آٹھ سالہ فریحہ بی بی دختر ذاکر اللہ، سات سالہ محمدجان ولد ذاکراللہ، چھ سالہ سدرہ بی بی دختر شفیق اللہ، دو سالہ فاطمہ بی بی دختر عنایت اللہ، حمیدہ بی بی دختر عنایت اللہ (35سالہ) اور فوزیہ ناز وزوجہ ریحا ن اللہ، مدثرہ بی بی دختر عنایت اللہ (13سالہ)شامل ہیں۔