چترال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024ء اتوار کے روز مکمل ہوگئے،، اتفاق رائے سے سابق کابینہ کو برقرار رکھا گیا

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024ء اتوار کے روز مکمل ہوگئے جن میں اتفاق رائے سے سابق کابینہ کو برقرار رکھا گیا جن میں صدر ظہیر الدین،جنرل سیکرٹری عبدالغفار لال، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ، فنانس سیکرٹری نور افضل خان اور آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ شامل ہیں
اس موقع پر دوبارہ منتخب ہونے والے صدر ظہیر الدین نے پریس کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ان کے توقعات پر پورا ترنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔