الاش قبیلے کا سرمائی تہوار چیٹر مس یا چومس د وہفتے تک جاری رہنے کے بعد جمعہ کے روز وادی بمبوریت میں احتتام پذیر ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل ) کالاش قبیلے کا سرمائی تہوار چیٹر مس یا چومس د وہفتے تک جاری رہنے کے بعد جمعہ کے روز وادی بمبوریت میں احتتام پذیر ہواجس میں کالاش کیلنڈر کی نئی سال کو خوش آمدید کہا گیا۔
تہوار کے احتتامی تقریب میں ناچ گانے کے ذریعے خوشی منا یا گیا جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی شریک تھے۔ نئی اور روایتی کپڑوں میں ملبوس کالاش مردو زن اور بچوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے گاتے ہوئے ناچتے رہے۔ جمعہ کے دن وادی کی مختلف گاؤں سے کالاش خواتین اور بچے جلوس کی شکل میں برون میں واقع تقریب کے مقام پر جمع ہوتے رہے۔
اس دن کالاش کے مذہبی پیشواؤں اور بزرگوں نے نئی سال کے لئے خوشگوار موسم کی پیشگوئی کردی جس کے لئے انہوں نے ستاروں کی گردش کی سمت اور مقید لومڑی کو آزاد کرنے کے بعد اس کی حرکت کی سمت سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
تقریب میں موجود غیر ملکی سیاحوں نے کالاش تہذیب وثقافت اور اس تہوار کو نہایت ہی دلچسپ قرار دیا جبکہ ملکی سیاحوں نے کہاکہ وہ لاہور، کراچی اور دوسرے شہروں سے اس فیسٹول میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ کالاش قبیلے کے بزرگوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چیٹرمس تہوار کے دوران سیکورٹی اور صفائی کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان بھی احتتامی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ اس فیسٹول کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تاکہ کالاش اقلیت اپنے مذہبی رسم اور تہوار سکون و اطمینان کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔ لویر چترال پولیس نے سیکورٹی کے لئے انتظام کیا تھا جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا سینی ٹیشن کا عملہ صفائی کے لئے موجود تھے۔