لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔فول پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے شروع ہو کر 2 دسمبر تک جاری رہے گی

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔فول پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے شروع ہو کر 2 دسمبر تک جاری رہے گی،نگران صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے انتظامی افسران اور ایس۔ڈی پی اوز خود مختلف علاقوں میں جاکر براہ راست مہم کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ پولیو ٹیمز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوان پولیو ٹیمز کے سیکیورٹی کیلئے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیمز کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔