کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بلال جاوید اور ڈی سی لوئر چترال محمد علی خان کی لوئر چترال پولیس لائن آمد

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بلال جاوید اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے لوئر چترال پولیس لائن کا دورہ کیا

پولیس لائن لوئر چترال پہنچنے پر ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان ,ایس۔پی۔انوسٹگشین محمد ستار خان اور دیگر افسران نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

پولیس کے چاق وچوبند دستے نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور ڈپٹی کمشنر کو سلامی پیش کی۔

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بلال جاوید,ڈپٹی کمشنر محمد علی خان, ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

شہدائے چترال کی روح کے ایصال ثواب کے لئے جامع مسجد پولیس لائن میں قران خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا, جس میں شہدائے چترال کے روح کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

آفسران نے لوئر چترال پولیس لائن میں جوانوں سے بھی ملاقات کی اس موقع پر افسران نے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ لوئر چترال پولیس کے جوانوں نے حالیہ کشیدہ حالات میں بہترین ڈیوٹی انجام دی اس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اور تمام ادارے ملکر چترال کے امن کو ہمیشہ قائم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور ڈپٹی کمشنر نے ڈی۔پی۔او کے ہمراہ عوامی خدمت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے وہاں پر موجود شعبہ جات کا معائنہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں افسران نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا خصوصی طور پر وزٹ کیا ۔

انچارچ عوامی خدمت مرکز / کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم SI امان اللہ نے افسران کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بلال جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو ایک اچھا اقدام قرار دیا اور کہا پولیس روایتی کام سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استعفادہ حاصل کررہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔