چترال سکاوٹس کے شہید جوان شیرحیات کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)چترال سکاوٹس کے شہید جوان شیرحیات کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ جنازے میں ڈٹپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی، ڈی پی او اکرام اللہ خان، سیاسی قائدین اور سیکیورٹی فورسز کے آفیسران نے شرکت کی۔ جنازہ چترال کے ممتاز قاری جمال عبد الناصر نے پڑھائی۔ ان کو بعد آزان آبائی قبرستان شیاقوٹیک میں سپرد خاک کیا گیا۔ شیر حیات 6 ستمبر کے روز کالاش ویلی بمبوریت کے بالائی مقام اوستوئے چیک پوسٹ پر دہشتبگردوں کے حملے کے موقع پر مقابلہ کرتیہوئے سرمیں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا۔ جسے بعد آزان علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی طرف سے انہیں بچانے کیلئے سرتوڑ کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اور جام شہادت نوش کیا۔ ان کی جسد خاکی کو چترال پہنچا کر منگل کے روز پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اور اس موقع پر عوام چترال نے پاک فوج کے ساتھ اپنے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔