لویر چترال کے چھ یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف مہم کا جمعرات کے روز افتتاح ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) لویر چترال کے چھ یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف مہم کا جمعرات کے روز افتتاح ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حیات شاہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض رومی نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے احاطے میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فرمان نظار بھی موجود تھے۔ یہ مہم میں ایون، دروش ون، دروش ٹو، ارندو، شیشی کوہ اور عشریت کے یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے۔