دیر بالا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے نتایج کا اعلان کر دیا۔ چترال ماڈل کالج چترال کے سمیرا جعفر ولد جعفر علی خان رول نمبر 07533 نے 550 میں سے 457 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

Print Friendly, PDF & Email

شرینگل (نما یندہ چترال میل) دیر بالا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے نتایج کا اعلان کر دیا۔ چترال ماڈل کالج چترال کے سمیرا جعفر ولد جعفر علی خان رول نمبر 07533 نے 550 میں سے 457 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دیر کے سمرین بیگم ولد عزیز الرحمان رول نمبر 06528 نے 550 میں سے 451 نمبر لیکر دوسری اور گور نمنٹ گرلز ڈگری کالج دیر کے ایمن ولد نصر اللہ خان رول نمبر 06543 نے 550 میں سے 440 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس سال بی اے، بی ایس سی اور بی کام میں کل 7742 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 4613 پاس ہوئے اور 3128 فیل قرار پائے۔ نتیجہ 60% رہا۔ نتایج کے اعلان کے موقع پر یونیورسٹی کانفرنس روم میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں جامعہ کے وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان، کنٹرولر امتحانات صاحبزادہ مراد حسین، ڈایریکٹر فنانس محمد ادریس اور میاں شاہ باچا سمیت شعبہ جات کے سربراھان، انتظامی افسران اور شعبہ امتحانات کے ملازمین نے شرکت کی۔صاحبزادہ مراد حسین نے نتایج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کم مدت میں نتایج کا اعلان کرتے ہوئے پوری سٹاف پر فخر محسوس کر رہا ہوں یقینن یہ ایک انتہائی مشکل کام تھا۔ چونکہ دیر بالا میں محکمہ تعلیم نے اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا تھا اور اخری تاریخ 23 نومبر دی تھی تو وایس چانسلر نے کہا کہ طلباء کے مفاد کے خاطر دن رات محنت کرکے نتایج تیار کرے۔ تو شعبہ امتحانات کے پورے سٹاف نے دن رات محنت کی اور اس مشکل کام کو پورا کرکے ریکارڈ کم مدت میں نتایج کا اعلان کیا۔ وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے کنٹرولر امتحانات اور پوری سٹاپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانے پر شاباش دی اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے سٹاپ پر یقین تھا اس لئے تاسک سونپا اور بے حد خوش ہو کہ شعبہ امتحانات کے ملازمین نے انتہائی لگن اور ایمانداری کیساتھ کام کیا اور نتایج کا اعلان ریکارڈ کم وقت میں کیا۔