گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کا ایک پندرہ رکنی ٹیم کوہ ہندوکش کی تیسرہی بڑی اونچی چوٹی تریچ میر کی طرف روانہ ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(بشیر حسین آزاد)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کا ایک پندرہ رکنی ٹیم کوہ ہندوکش کی تیسرہی بڑی اونچی چوٹی تریچ میر کی طرف روانہ ہوگئے۔گزشتہ روز اپنے اعزاز میں ٹور آپریٹنگ کمپنیThe North Wanders کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد فاروق اقبال کی جانب سے دی گئی عشائیے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کوہ پیما اورٹیم لیڈر سعد نے کہاکہ تریچ میر کے بیس کیمپ تک ان کی مہم جوئی کا مقصد جی۔بی کے مشہور و معروف مہم جو امتیاز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو کہ گزشتہ سال کوہ ہندوکش کی ایک اور چوٹی کو سر کرنے کی مہم کے دوران شہید ہوئے تھے۔ اس ٹیم میں ملک کے مایہ ناز کوہ پیما محمد علی سدپارہ، عبدول، ساجد، سرباز، حسن اور دوسرے شامل تھے۔