چترال (نما یندہ چترال میل) اتوار کے روز چترال میں دولوموس کے مقام پر شہزادہ ریاض الدین کی دعوت پر منعقدہ کٹورے، رضاخیل، محمدبیگے اور سنگالے قبیلوں کی اجتماع میں ‘چترال بچاؤ تحریک’کا آعاز کیا گیا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ چترال کے تمام قبائل کو ساتھ ملاکر حکومت کا عوام کے ساتھ لینڈ سیٹلمنٹ کے نام پر ناانصافی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کیا جائے گاجس میں چترالی عوام سے ان کا 97.5افیصد زمین چھین لیا گیا ہے جبکہ سوات، دیر اور دوسرے علاقوں میں یہ صورت حال ہرگز نہیں ہے۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی صدارت میں اس اجلاس میں سابق تحصیل ناظم مستوج شمس الرحمن مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال کے کونے کونے سے ایوبی خاندان سے تعلق رکھنے والے معززین کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ وقاص احمد ایڈوکیٹ اجنو، مختار احمد بونی، محترم شاہ کیسو، شجاع لال بونی، محمد ولی شاہ اورغوچ، سراج احمد خان لاوی، شہزادہ حیدر الملک، شمشیر کیسو، شیر عالم ریشن، محمد یونس کوشٹ، عبدالغفور مروئے، رحمت غفور بیگ بکامک اور دوسروں نے خطاب کیا۔ شہزادہ افتخار الدین نے کہاکہ ایک ہی ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے اوربے بنیاد اور غلط مفروضے پر حکومت نے عوام کی زمینات کو سرکار قرار دیا ہے جس سے عوام میں سراسیمگی اور پریشانی پھیل گئی ہے اور آل پارٹیز کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں جس میں لینڈ سیٹلمنٹ کی مخالفت کی گئی ہے لیکن جب چترال کے عوام آپس میں متحد نہ ہوں، کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ غریب طبقہ سب سے ذیادہ اس عمل سے متاثر ہوا ہے کیونکہ چار ہ دست لوگوں نے اپنے دستاویزات قا نونی کرچکے ہیں۔ دوسرے مقررین نے کہاکہ اس اجتماع کا مقصد ایوبیہ فاونڈیشن کی تنظیم نو ہر گز نہیں جبکہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ اس نازک موقع پر ارندو سے لے کر بروغل تک عوام آپس میں یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے حقوق اور اراضی کے چھینے جانے کے خلاف جدوجہد کریں کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن میں ایک انچ زمین بھی پہاڑ، چراگاہ یا ریوربیڈ کے نام پر حکومت کے قبضے میں نہیں ہے اور سکائی لائن تک عوامی ملکیت ہے جبکہ چترال میں ہی ایک متنازعہ نوٹیفیکیشن کی بناپر سب کچھ چھینا جارہا ہے جس میں شیخ رشید نامی ایک شخص نے چترال کی اراضی کو حکومت کو بطور گفٹ پیش کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومتعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- ہومخیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ترچ میر سال کے طور منانے اور چترال میں سالانہ ترچ میر فیسٹیول شروع کرنے کا اعلان
- ہومموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا