صوبائی حکومت پشاور سمیت تمام اضلاع کی جیلوں میں قیدیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے۔ مشیر برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپور ٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پشاور سمیت تمام اضلاع کی جیلوں میں قیدیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے سنٹرل جیل پشاور میں اوپن ائیر جیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات اور ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم بھی موجود تھے۔ مشیر برائے جیل خانہ جات تاج محمد نے سنٹرل جیل پشاور میں زیر تعمیر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اورقیدیوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمنان کااظہار کیا۔ انہوں نے جیل حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ قیدیوں کو جدید سہولیات، کھیل کود کے مواقع، صاف ستھرا کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ جیل کاٹنے کے بعد وہ ایک معزز شہری بن کر معاشرے کے لئے مثال بن سکیں۔ معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ اوپن ائیر جیم کے قیام کا مقصد قیدیون کو کھیل کود اور فٹنس برقرار رکھنے کیلئے موقع فراہم کرناہے۔ تاکہ قیدی کو صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیا جائے۔معاون خصوصی مزید کہا کہ اس کے علاوہ صوبائی حکومت ہری پور،مردان کے جیلوں میں والی بال۔بیڈمنٹن کے کورٹ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس کے ساتھ صوبہ کے دوسرے جیلوں میں انڈسٹری کھولنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ قیدی جیل میں رہتے ہوئے اپنے خاندان کے لئے روزی کما سکے اور ساتھ رہائی کے بعد ایک اپنا کاروبار شروع کرسکے اس سلسلے میں ہری پور میں ووڈ اور پشاور میں لیدر کی انڈسٹری کھولنے کیلئے ضروری تیاری کی جا رہی ہے۔اخر میں معاون خصوصی نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ جیل میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دیں۔واضح رہے کہ مزکورہ اوپن ائیر جیم 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کے لئے مختص ہوگا جو تقریباً 21 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔