چترال (نمائندہ چترال میل) لویر چترال ضلعے کے جنوب میں واقع علاقہ مداک لشٹ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں 40افراد کا ٹیسٹ لینے پر 24کو اس مہلک مرض میں مبتلا پائے گئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں آغا خان ہیلتھ سروس کے قائم کردہ کووڈ 19ایمرجنسی رسپانس سنٹرمنتقل کئے گئے ہیں جبکہ باقی مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیٹ کردئیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ متاثرہ مریضوں میں سے اکثریت نے ملک کے دیگرحصوں سے سفر کرکے آئے تھے جبکہ ان کے قریبی رشتہ دار بھی متاثر ہوگئے۔ آغاخان ہیلتھ سروس کے ریجنل ہیڈ معراج الدین نے میڈیا کے استفسار پر بتایاکہ متاثرہ افراد کے عزیز اور رشتہ داروں سے سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجا جار ہا ہے جن کے نتا ئج آنے پر پوری صورت حال واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک ڈاکٹر پر مشتمل سہ رکنی میڈیکل ٹیم علاقے کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ مداک لشٹ سے موصولہ اطلاعت کے مطابق تمام متاثرہ افراد کے گھروں میں آنے جانے کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے جوکہ ان کے فیملی ممبرز اور عزیز وں کے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک جاری رہے گا۔آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سینئر منیجر فرید احمد نے بدھ کے روز کرونا وائرس سے متاثر مداک لشٹ گاؤں میں سنیٹائزر، صابن، فیس ماسک، ڈس انفکٹنٹ عام لوگوں اور رضاکاروں کے لئے پی پی ایز تقسیم کی۔ اس موقع پر عوامی آگہی پھیلانے کے حوالے سے ایک سیشن منعقد کیا گیا۔ درین اثناء لویر اور اپر چترال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دونوں اضلاع کے انتظامیہ سے موصول شدہ اعدادوشما ر کے مطابق لویر چترال میں 176اور اپر چترال میں 23افراد کووڈ 19کے مریض ہیں۔ چترال میں کووڈ 19کے مریضوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ عوام کی انتہائی لاپروائی اور بازار سمیت دفاتر میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنا، فیس ماسک استعمال نہ کرنا اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



