ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چترال کے بازاروں کا اچانک معائنہ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو موقع پر ہی جرمانہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کی ہدایت پر محکمہ خوراک لوئر چترال کے عملے نے لوئر چترال شہر کے بازاروں اور دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور زائد قیمتیں وصول کرنے، غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو موقع پر 5000 روپے جرمانہ کیا اور 16 دکانداروں کے خلاف چترال پولیس اسٹیشن میں ایف ائی آر درج کیں۔