چترال(شہریار بیگ) اہل سنت و الجماعت چترال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں سیدنا صدیق اکبر کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت جماعت کے سرپرست اعلٰی مولانا سراج احمد نے کی اور مہمان خصوصی جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد تھے جبکہ سٹیج سکریٹری کے فرائض مولانا حاجی اکبر نے انجام دی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی جامع مسجد چترال، مولانا اسرار الدین الہلال،محمد کوثر ایڈوکیٹ N PML،مولانا عبد الخالق رحمانی،مولانا افتخار حسین جنرل سکریٹری پاکستان راہ حق پارٹی،مولانا اشرف خان پاکستان راہ حق پارٹی سب ڈویژن مستوج نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرکانفرنس منانے کا مقصد اُن عظیم ہستیوں کے بارے میں اپنی نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے۔صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا اور اخرت میں فلاح پا سکتے ہیں۔جب تک ہمارے دلوں میں صحابہ کرام ؓکی محبت نہ ہوگی ہمارا ایمان کامل نہیں ہوگا۔یہ وہی ہستیان ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ میں اُن سے راضی ہوں اور وہ مجھ سے راضی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ رسول خدا حضرت محمد مصطفٰیﷺ کے سچے عاشق اُن کے راز دان اور یار غار تھے حضور پاک ﷺکے وصال کے وقت جب صحابہ کرامؓایک بہت بڑے آزمائش سے دوچار تھے تو سیدنا ابوبکر صدیقؓنے اُنہیں سنبھالا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ابوکر صدیقؓ نے گھر کا سارا سامان اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہوئے حضور پاک ﷺ کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے یہ تاریخی جملہ کہا کہ میرے اور میرے گھر والوں کے لئے اللہ اور اُس کے رسول کافی ہیں۔مقرریں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓ کی زندگیان ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔اس موقع پر مفتی حسن الدین اور مولانا مطیع الرحمن نے نعت اور نظم پیش کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے