پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے سینکڑوں چترالی باشندوں کو یا تو سفر کرنے کی خصوصی اجازت دی جائے یا انہیں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سعادت جان

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)کرونا وائرس کی پھیلاو کے خدشے کے پیش نظرٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے چترال سے تعلق رکھنے والے مسافر مختلف شہروں میں انتہائی مشکلات کاشکارہیں، قُرم باراینڈ شندورایریاڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مستوج کے چیئرمین سعادت جان نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے سینکڑوں چترالی باشندوں کو یا تو سفر کرنے کی خصوصی اجازت دی جائے یا انہیں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں جو کہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹرانسپورٹ کی بندش سے ان شہروں میں چترالی باشندے انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں جن میں محنت مزدوری کرنے والے افراد، طلبا وطالبات اوربیماری کے باعث چیک اپ کیلئے آئے ہوئے باشندے شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے چترالی باشندوں کا مسئلہ دوسرے علاقوں کے لوگوں سے بالکل مختلف ہے۔ لہذاحکام بالا کو اس پرسنجیدگی سے غورکرنے کی اشد ضرورت ہے.