حالیہ آٹا بحران اور نانبائیوں کی طرف سے روٹی کی قیمت بڑہانے کی طلب پرجناب ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

حالیہ آٹا بحران اور نانبائیوں کی طرف سے روٹی کی قیمت بڑہانے کی طلب پرجناب ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر آج مورخہ 21/01/2020 کو ایک میٹنگ زیر صدارت جناب محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ میٹنگ میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکھو, سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، اے،ایف،سی مستوج، ایس،ایچ،او بونی، صدر و سیکریٹری تجار یونین بونی اور کثیر تعداد میں نانبائی حضرات نے شرکت کیں۔ صدر مجلس نے شراکاء کو ملک میں آٹے کی حالیہ شدید بحران کے حوالے سے آگاہ کیا۔ نانبائیوں نے روٹی کی قیمت بڑہانے کے لئے درخواست کیں جن کو صدر مجلس اور متعلقہ آفیسران نے مسترد کئے اور اس سنگین مسلے کے حل تک مقررہ قیمت اور وزن پر روٹی فروخت کرنے کے لئے احکامات صادر کیے۔ صدر تجار یونین بونی نے شراکاء کو بتایا کہ الحمدللہ اپر چترال میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے اور انشاء اللہ کوئی مصنوعی قلت نہیں ہوگی۔ شراکاء نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی کے حوالے سے بھی استدعا کی جس پر اے،ڈی،سی صاحب نے متعلقہ ایم،ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو آٹا سمیت دوسرے اشیاء کی جلد از جلد فراہمی کے لییخط ارسال کئے۔