لوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) لوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی اس ریلی کی قیادت ڈرائیور یونین لوئر چترال کے صدر صادق خان اور ڈرائیور یونین لوئر چترال کے سیکرٹری جمشید احمد نے کی تفصیلات کے مطابق ریلی اتالیق اڈا لوئر چترال سے لیکر گولدور چوک لوئر چترال تک نکالی گئی اس ریلی میں 9 مئی کے افسو س ناک وا قعے کی کی پھر پور مذمت کی گئی اور پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس ریلی میں فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی گئی شرکاء کا کہنا تھا کہ اس ملک میں شرپسند عناصر کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور 9 مئی والے دن جو شہدا کے ساتھ ہوا اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ہم انشاللہ ان شرپسند عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں اور کریں گے اس ریلی کے آخر میں تمام شہدا کیلئے دعائیں کی گئیں اور پاک فوج زندہ باد پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے گئے.