اخبارات،نیوز اور اشتہاری ایجنسیاں رجسٹریشن کی سا لانہ تجدید کرائیں۔حکومت خیبر پختونخواہ

Print Friendly, PDF & Email

حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایکٹ “دی خیبر پختونخوا پریس، نیوز پیپرز، ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن مجریہ “2013 کی دفعات (2),(1)42,22,11,05 اور (2),(1)43کے تحت صوبہ بھر میں کام کرنے والی تمام نیوز و اشتہاری ایجنسیوں اور شائع ہونے والے تمام اخبارات کے پبلشروں، پرنٹروں اور مالکان اپنی نیوز اور اشتہاری ایجنسیوں اور اخباروں کو صوبائی پریس رجسٹرار کے ساتھ مبلغ 20 ہزار روپے فیس کی ادائیگی کے عوض رجسٹریشن کی تجدید کرائیں اور سات دن کے اندر اندر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی تجدید ہر سال جنوری کے مہینے میں لازمی ہے۔تجدید نہ ہونے کی صورت میں فروری کے مہینے میں متعلقہ ایجنسی اور اخبار کی ڈیکلریشن ختم تصور ہوگی جبکہ رجسٹریشن نہ کرنے والی نیوز،اشتہاری ایجنسی اور اخبار کام کرسکیں گے اور نہ ہی انہیں سرکاری اشتہارات جاری کئے جائیں گے۔اسی طرح مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 26 کے تحت تمام اخبارات کے پرنٹروں پر لازم ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اخبار کی دس دس اعزازی کاپیاں صوبائی نظامت اطلاعات کو مہیا کریں۔اخباری،اشتہاری ایجنسیوں کے مالکان اور اخبارات کے پرنٹروں اور پبلشروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ایجنسی اور اخبار کی ڈیکلریشن کی فوٹو سٹیٹ کاپی فراہم کرکے رجسٹریشن کروالیں اور اپنے اخبار کی روزانہ اشاعت کی کم از کم دس کاپیاں نظامت اطلاعات کے ریکارڈ سیکشن کو مہیا کریں۔اس کے بعد باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے اور غیر رجسٹرڈ اخبارات کے خلاف ضروری کارروائی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔