ایمان کے بعد پاکستان کی سا لمیت سب سے عزیز ومقدم ہے،حافظ نواز مدنی و دیگر مقررین کا یوم صدیق اکبر کے حوالے چترال میں عظیم الشان کانفرنس سے خطاب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام گیارویں سا لانہ عظیم سید نا صدیق اکبر کانفرنس مر کزی جا مع مسجد دواشش جغور میں منعقد ہوا کانفرنس میں عوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مو لانا ولی محمد ضیف،مو لانا سلامت اللہ، مو لانا الیاس جیلانی، مو لا نافدا احمد، ماسٹر شمس الدین،قاضی معراج الدین و دیگر نے کہا کہ صدیق اکبر نے مشکل کے ہر گھڑی میں نبی پاک ﷺ کا بھر پور سات دیا ایک مو قع آپ کے متعلق بنی ﷺ نے فر ما یا مجھ پر جس کا بھی احسان تھا میں سب کا بد لہ دیدیا لیکن صدیق اکبر وہ ہستی ہیں جس کے احسا نوں کا بدلہ صرف اللہ ہی دے سکتا ہیں آخر میں کانفرنس کا اعلامیہ جا ری کرتے ہوئے چیر مین ضلعی سیرت کونسل حا فظ نواز مدنی نے کہا کہ ہم ایمان کے بعد سب سے مقدم پا کستان کے سا لمیت و تحفظ کو رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی جار حیت کے مقا بلے کے لئے پو ری قوم سیسا پلا ئی ہوئی دیوار کے ماند متفق ہیں ملک کے دفاع و سلامتی میں کوئی دو رائے نہیں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسلے کا آخری حل ہر گز نہیں لیکن دشمن اگر جنک کوہی مسلے کا حل سمجھتا ہیں تو ہم اپنے لہو سے گلشن کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے کانفرنس کے آخر میں ملکی سا لمیت وا استحکام کے لئے خصو صی دعا بھی ہوئے۔