وادی تورکہوکے نواحی گاؤں پریچ ریچ میں مبینہ طورپرزہریلی خوارک کھانے سے ایک بچہ جان بحق جبکہ 3کی حالت غیرتشویشناک

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)وادی تورکہوکے نواحی گاؤں پریچ ریچ میں مبینہ طورپرزہریلی خوارک کھانے سے ایک بچہ جان بحق جبکہ 3کی حالت غیرہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چترال شہرسے تقریبا145کلومیٹردوروادی تورکہوکے گاؤں پریچ ریچ میں گذشتہ روزایک ہی خا ندان کے 4افرادزہریلی خوارک کھانے سے ایک بچہ جان بحق اور 3کوتشویش ناک حالت میں طبی امدادکیلئے آرایچ سی شاگرام تورکہوہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں متاثرہ افرادکودسیتاب سہولیات کے ذریعے طبی امداد دی جارہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ اورتورکہوپولیس کاکہناہے بچوں کوطبی امداددی جارہی ہے بے ہوش ہونے والے بچوں میں اکبرعلی خان،سیف علی خان اورنویدعلی خان ولدزبردست خان سکنہ پریچ شامل ہے جبکہ ساجدعلی خان ولدزبردست خان گھرمیں دم توڑ دی۔