آرمی چیف نے پاکستان کا سب سے اونچا جھنڈا واہگہ بارڈر پر لہرا دیا۔ دیکھئے زبردست رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

لاہور ( نمائندہ چترال میل )واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب، چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے، پرچم کو سلامی دی،
پوری دنیا کا آٹھواں بڑا پرچم 4 سو فٹ بلند، 120 فٹ چوڑا ہے، 80 فٹ اونچائی پر نصب کیا گیا ہے
گزشتہ شب 12 بجے کے بعد جشن آزادی پاکستان کی پُروقار تقریب واہگہ بارڈر میں منعقد ہوئی جہاں ایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا۔ جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے اور انہوں نے پرچم کو سلامی دی۔ 70 ویں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں لاہور میں واہگہ بارڈر پر جنرل قمر باجوہ نے پرچم کشائی کی اور موجود شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ واہگہ بارڈر میں لہرایا گیا پرچم پاکستان اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا جبکہ پوری دنیا کا آٹھواں بڑا پرچم ہے۔ پاکستانی پرچم کو 4 سو فٹ کی بلندی، چوڑائی 120 فٹ اور اونچائی 80 فٹ ہے۔