بھارتی علماء نے یوم آزادی پر قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کردیا،، وجہ کیا بنا ۔ دیکھئے خبر

Print Friendly, PDF & Email

لکھنو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی علماء نے اپنے قومی ترنے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کی حکومت نے مدارس میں یوم آزادی کی تقریبات منانا لازمی قرار دے دیا جس کے ثبوت کے طور پر مدارس انتظامیہ کو تقریبات کی ویڈیو بنانے کا بھی حکم دیا ہے، تاہم دوسری جانب بھارتی علماء نے قومی ترانے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔ بھارتی علماء نے عوام سے بھی قومی ترانہ نہ پڑھنے کی اپیل کی۔ مولانا اسجد رضا خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رابندر ناتھ ٹیگور نے یہ ترانہ برطانوی بادشاہ جارج پنجم کی تعریف میں لکھا تھا اور بادشاہ کو اپنا ’’ادھی نایک‘‘ یعنی تقدیر کا فیصلہ کرنے والا قرار دیا تھا جبکہ اسلام کی رو سے ہمارا ادھی نایک اللہ تعالیٰ ہے، اس لیے ہم یہ ترانہ نہیں پڑھیں گے۔ یہاں تک کہ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے بھی بھارتی قومی ترانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔