کراچی(نمائندہ چترال میل) عالم اسلام کے نامور اسکالرعلامہ مفتی تقی عثمانی کے عالمی شہرت یافتہ مقالے ” Reforms- Some points to Ponder “Post Crisis
کا عربی ترجمہ کتابی شکل میں منظر عام پر آگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا تقی عثمانی نے2010 میں “World Economic Fourm”کی خصوصی دعوت پر “Switzerland” میں دنیا بھر کے ماہرین معاشیات کے سامنے یہ مقالہ انگریزی زبان میں پیش کیا تھا۔مولانا عبدالحئی چترالی نے اس کا عربی زبان میں ترجمہ کیا۔ مولانا چترالی کا یہ ترجمہ کتابی شکل میں 1967 سے نشرواشاعت سے وابستہ دارالقلم دمشق نے ”أسباب الأزمۃ المالیۃ وعلاجھا فی ضوء الشریعۃ الإسلامیۃ“ کے نام سے چھاپ دیا ہے اور مارکیٹ میں دستیاب ہے۔معاشیات کی فیلڈ میں کام کرنے والے کئی عرب اسکالرزنے مولانا چترالی کی اس کاوش کو سراہا ہے۔ اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ تر جمہ عرب دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں معاشیات کے طالبعلموں کے لئے بے حد مفیدثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ مولانا کی ایک اور کتاب ”الرائد فی االتحریر العربی والإملاء“ کا دوسرا ایڈیشن بھی چھپ کر مارکیٹ میں آچکا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا موصوف کا تعلق وادی تریج کے مشہور عالم دین علامہ پیر محمد چشتی (مرحوم)کے مردم خیز علمی گھرانے سے ہے۔ اور مولانا عبدالحی چترالی کے عربی زبان میں مضامین اور مقالات اخبارات و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔