سپاہی اظہار الدین کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) سپاہی اظہار الدین ولد نظام الدین مٹرپ اودیر گزشتہ دنوں مرزہ بیریسٹر راولاکوٹ کشمیر میں بھارتی فوج کے گولہ باری کے نتیجے میں پاکستان کی سرحدوں کی دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ چترال سکاؤٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ شہید سپاہی اظہارالدین کا تعلق 640مجاہد بٹالین کے ساتھ تھا تھا مرزہ بیرسٹر راولاکوٹ آزاد کشمیر میں تعینات تھے۔