ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام الیکشن میں ٹرن آوٹ بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی استعمال کرنے کے سلسلے میں آگہی پیدا کرنے سے متعلق واک بدھ کے روز ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام الیکشن میں ٹرن آوٹ بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی استعمال کرنے کے سلسلے میں آگہی پیدا کرنے سے متعلق واک بدھ کے روز ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال سید گلریز عباس رضوی، کمیٹی کے ممبران ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت غازی، منیجر فوکس امیر محمد، وی سی چیرمین ریشن منیر احمد، نائب ناظم وی سی چترال ہارون، ممبر وی سی چترال محمد مُراد کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی۔ واک بازار سے چترال پریس کلب پہنچنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا۔ کہ ووٹرز کو نئے شناختی کارڈ کے حصول میں مدد دی جائے گی۔ الیکشن فہرست میں اندارج کرنے میں رہنمائی اور پہلے سے موجود ریکارڈ میں غلطیوں کو درست کرنے کے سلسے میں بھر تعاون کیا جائے گا۔ تاکہ 18سال یا اُس سے زائد عمر کا کوئی بھی شہری ووٹ دینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے اے، بی،سی فارم پُر کرنے میں ووٹرز کی مدد کی جائے گی۔ اور ہر ممکن سہلوت اور رہنمائی کیلئے الیکشن کمیشن چترال، ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی۔ کہ وہ بروقت الیکشن کمیشن آفس چترال سے رابطہ کرکے انتخابی فہرستوں میں اپنے نام کے اندراج کو ممکن بنائیں۔