چترال کے تمام کاروبار ی مراکز خصوصا ہوٹلنگ کی صنعت کو منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سرتاج احمد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا ہے۔ کہ چترال کے تمام کاروبار ی مراکز خصوصا ہوٹلنگ کی صنعت کو منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم ان اداروں کو چترال چیمبر کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ ہم چترال کو مضبوط معاشی ستو نو ں پر کھڑی ماڈرن اور خوشحال ضلع کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں،اور نوجوانوں کو با روزگار بنانا ہمارا خواب ہے۔مجھے امید ہے۔ ہم اس میں بہت کم عرصے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بائی پاس روڈ پر نو تعمیر شدہ ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد موجود تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال سیاحوں کی جنت ہے۔ خوبصورت مناظر، قدیم کلچر، محبت کرنے والے لوگوں کی وجہ سے اندروں اور بیرون ملک مشہور ہے۔ اور یہی ہماری وہ خصوصیات ہیں، جن کا عملی مظاہرہ کرکے ہم ان کو اپنی معاشی ترقی کا ذریعہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، سیاحوں اور مسافروں کو احترام دیا جائے۔ اور اُنہیں صاف ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات دی جائیں۔ اخلاق کا ہمیشہ خیال رکھا جائے۔ تو کوئی وجہ نہیں۔ کہ ہوٹلنگ ترقی نہ کرے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے تمام ہوٹلوں کی چترال چیمبر کے ساتھ رجسٹریشن ہونی چاہیے۔ اور اس سلسلے میں دیر نہ کی جائے۔ جب ادارہ منظم اور مستحکم ہو گا۔ تو مسائل کا حل نکالنا آسان ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال چیمبر کی یہ کو شش ہے۔ کہ چترال کے تمام کاروباری اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنیاد فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ بہت افسوس کا مقام ہے۔ کہ چترال کے نہایت قدیم کاروباری ا بھی کسی ادارے سے تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں۔