پشاور (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈی کام/ڈی بی اے کے سالانہ امتحانات 2017میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں میرٹ سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دینے کیلئے ایک پروقارتقریب 22جون بروز جمعرات شام6بجے شیراز ان یونیورسٹی روڈ پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمر زئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں فرح حامد خان سیکرٹری صنعت،تجارت و فنی تعلیم خیبر پختونخوا،چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ،بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ طلباء،ان کے والدین اور اساتذہ شرکت کریں گے۔مذکورہ بالا نتائج فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.kpbte.edu.pk پر برو ز جمعرات رات9بجے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات فنی تعلیمی بورڈ خیبر پختونخواپشاور محمد اسماعیل خٹک نے کیا۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال پولیس نے بھاری مقدار میں دیسی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
- ہومچترال مستوج روڈ پر ریشن کے مقام پر ہلکی ٹریفک بحال، دریا کی کٹائی کا سلسلہ جاری
- ہوموفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے پنشن میں 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔عظیم ماں کا عظیم معلم بیٹا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومانتقال پرملال، چترال کی معروف شخصیت آمیر اللہ خان یفتالی انتقال کرگئے
- ہوماظہار تشکر از طرف: میزان الرحمن،عطاء الرحمن،مومن الرحمن ایڈوکیٹ وجملہ خاندان۔۔
- ہومانتقال پر ملال، چترال کا ایک اور سپوت میجراسماعیل شہادت کے رتبے پر فائز
- ہومبغیر رجسٹریشن، بغیر لائسنس، تیز رفتار رکشوں کو پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں لاکر کھڑا کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کا لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ
- ہومشندور فیسٹیول 2025 کے دوران ایس ایل ایف، ضلعی انتظامیہ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ صفائی و آگاہی مہم