سابق ایم این اے عبدالاکبر چترالی کا اسیران ختم نبوت پر لگائے دفعات واپس لینے پر صوبائی حکومت کا شکریہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی کے رہنما سابق ایم این اے مولانا عبدالااکبر چترالی نے اسیران ختم نبوت چترال پر لگائے گئے دفعات 6-7ATAصوبائی حکومت کی طرف سے واپس لینے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور چترال کے حالات کو پرآمن بنانے میں صوبائی حکومت اس اقدام کوقابل تحسین قراردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ختم نبوتﷺ تمام مسلمانوں کے بنیادی عقیدہ ہے ختم نبوت کو جو بھی چیلنج کرے گا مسلمانوں کا رد عمل اسی طرح ہوگا جو چترال میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں ختم نبوت کے قیدیوں کو جو ڈی آئی خان جیل میں ہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے آخری نبیﷺ ناموس کیلئے قربانیاں دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت قیدیوں کی رہائی اور 7ATA کو واپس لینے کی عمل کو تیزی سے نمٹائے۔