اسلامک ریلیف کے چترال میں ٹھیکہ داری نظام کو ختم کرکے چترال کے ٹھیکہ دارسے طے شدہ معاہدے کو منسوخ کیا جائے۔یوسی چترال ون کے مشران

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) یوسی چترال ون کے مشران حاجی جلال الدین، حاجی غلام نبی اور رحمت نبی خان نے ایک اخباری بیان میں اسلامک ریلیف نامی این جی او کا ٹھیکہ دار کسی بات کو سننے کو تیار نہیں اور کسی جائز عوامی مسئلے کو حل کرنے کی بجائے ڈرانے اور دھمکانے پر اترآتا ہے جس کے سامنے این جی او کے ذمہ دار بھی بے بس نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ چترال کے عوام ملک کے طول وغرض میں این جی اوز کے ذریعے کام کرنے پر سکھ کا سانس لیا تھا کہ اب ٹھیکہ داری اور کمیشن سسٹم سے نجات مل جائے گی لیکن اسلامک ریلیف نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دی ہے کیونکہ اس ادارے نے ڈاون ڈسٹرکٹ سے اپنے ساتھ ٹھیکہ دار بھی لائے ہوئے ہیں جوکہ اپنی من مانی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پختونخوا اور اسلامک ریلیف کے ذمہ داروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اسلامک ریلیف کے چترال میں ٹھیکہ داری نظام کو ختم کرکے چترال کے ٹھیکہ دارسے طے شدہ معاہدے کو منسوخ کیا جائے۔