چترال (نمائندہ چترال میل)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے گذشتہ کئی دنوں سے ایم پی ایز کے منظورکردہ اسکیموں پراپنے نام کی تختی لگاکرکریڈٹ لیناچاہتے ہیں جوکہ ان کی طر ف سے سیاسی دوکان چمکانے کی ایک ناکام کوشش ہے آج کل کے دورمیں عوام باشعور ہوچکے ہیں ان کوپتہ ہے کہ ضلع ناظم کادائرہ کارواختیارکیاہے،ان کاکام نالیاں اورگلیاں بنواناہے جوکہ ضلع کونسل کے مختص فنڈسے ہوتے ہیں جبکہ بڑے پراجیکٹس کی منظوری ممبران صوبائی اسمبلی کے سفارش سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چنددنوں سے صو بائی ADPسے منظورشدہ سیلاب سے متاثرہ پلوں اورسٹرکوں کے بحالی کے منصوبوں کاافتتاح کرکے چترال کے باشعورلوگوں کوبے قوف بنایاجاہارہے کہ سارے منصوبے میں نے منظورکرویاہے حالانکہ سیلاب سے متاثرہ پلوں اورسٹرکوں کی بحالی کے لئے 55کروڑروپے کی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ہم تینوں ایم پی ایزکے مطالبے پردیاہے جس کیلئے میں اورایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے صوبائی اسمبلی میں تین مرتبہ توجہہ دلاؤ نوٹس پیش کرکے صوبائی حکومت پر ڈباؤڈالااوربارباروزیراعلیٰ پرویزخٹک اورعمران خان کوتنگ کرتے رہے اورجب عمران خان چترال آئے تھے تواس وقت میرااورعمران خا ن کااس معاملے پرایک لمبی بحث بھی ہوتی تھی جس کے نتیجے میں وہ وزیراعلیٰ کوچترال کے مسائل اورسیلاب کی بحالی کیلئے سختیسے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت توضلع ناظم نے عمران خان کے ذریعے ڈونرکانفرنس بلاکرNGOsسے مددکی اپیل کی تھی مگرآج وہ کی طرح کہہ رہے ہیں کہ سب کام میں نے منظورکروایاہے۔سلیم خان نے کہاکہ واٹرسپلائی اسکیم شیدی میرے صوابدہی فنڈ سے منظورہواہے سناہے کہ پہلوان نے اُدھربھی جاکراپنی تختی لگادی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ڈیالیسز مشین میں نے اپنی گذشتہ حکومت میں فراہم کیاتھا آج موضوف نے اس کابھی دوبارہ افتتاح کرکے بے شرمی کی حدکردی۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ کے واضح احکامات ہیں کہ صوبائی اے ڈی پی اسکیموں کاافتتاح مقامی ایم پی ایز کریں گے اس میں ناظمین کاکوئی عمل دخل نہیں ہے۔ان واضح احکامات کے باوجود بھی مغفرت شاہ اپنی بچگانہ حرکتوں سے بازنہیں آتاہے سب کومعلوم ہے کہ ایک کونسلرکاختیارکیاہے ایک ضلع ناظم کادائرہ کارکہاں تک ہے اورممبران صوبائی اسمبلی وقومی اسمبلی کے دائرہ کاراوراختیارکیاہے جبکہ ضلع ناظم چترال اپنے دائرہ کارمیں تجاوزکرکے چترال کے باشعورلوگوں کوبے قوف بنانے کی ناکام کوشش کررہاہے عوام کوسب کے کرداراورکارکردگی کاپتہ ہے آج کل کسی کوبے قوف بناکراپناسیاسی دوکان نہیں چمکاناجاسکتاہے۔
تازہ ترین
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا