چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کی تعلیمی اور سماجی حلقوں نے چترال سے تعلق رکھنے والے حیدر ولی خان کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس کا اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتیجے میں چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں اس یونیورسٹی کے ذریعے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ طلباء وطالبات زیور علم سے آراستہ ہوں گے جوکہ مختلف مجبوریوں کی بنا پر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں۔ حیدرولی خان کی تعیناتی کی خبر سوشل میڈیا میں وائر ل ہونے پر علمی اور سماجی حلقوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسے چترال میں فاصلاتی تعلیم کے لئے نیک شگون قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حیدر ولی خان کو اس فیلڈ میں وسیع تجربہ حاصل ہے جسے بروئے کار لاکر تمام مقامی مسائل کو حل کریں گے۔ دریں اثناء حیدر ولی خان نے چارج سنھبال کر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔



