چترال (نمائندہ چترال میل ) لویر چترال کی سول سوسائٹی کے ارکان اور نوجوان پولو کھلاڑیوں حیات حسین، محیب الرحمن، تنویر شہزاد، مسرو ر الٰہی، عبدالقادر المعروف متار، ظفر اللہ خان جمالی اور دوسروں نے جشن شندور میں چترال کی نمائندگی کے لئے پولو ٹیموں کی کھلاڑیوں کی سیلیکشن کے عمل پر اپنی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے میرٹ کا قتل عام، بے ضابطگی سے بھرپور اور اقرباء پروری پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف چترال اور شندور میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اور حکومت کو 24گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ اتوار کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پری شندور پولو ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور کی ٹیموں میں شامل کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا تھا لیکن ایک دن پہلے بااثر شخصیات کی دباؤ میں آکر ڈی سی لویر چترال نے دو باصلاحیت کھلاڑیوں تنویر شہزاد اور مسرور الٰہی کو دوبارہ ٹیم سے نکال دیا اوراپنی مرضی کی ایک نئی لسٹ جاری کروائی جو سراسر ناانصافی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولو ایسوسی ایشن کے قواعد کے مطابق وہی کھلاڑی شندور ٹیم میں شامل ہوسکتا ہے جس نے پری شندور ٹورنامنٹ میں کوارٹرز فائنل تک رسائی حاصل کی ہو لیکن اس سیلیکشن کے مطابق ایک ہی گھر کے ایسے تین کھلاڑی چن لئے گئے ہیں جو کہ تیسرے راونڈ میں ہی ہارگئے تھے جبکہ فائنل میں کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی عبدالرحیم کو بھی آؤٹ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے جس نے فائنل میچ میں دو گول بھی اسکور کیا تھاجبکہ عبدالرحیم فائنل میں اور اسلام نبی، طارق حسین اور عوض علی بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جوکہ کوارٹر فائنل تک پہنچ گئے تھے لیکن سفارش نہ ہونے کی بنا پر آوٹ کردئیے گئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ سیلیکشن کمیٹی میں شامل شیر افگن الملک کا پولو سے تعلق نہیں ہے جوکہ فٹ بال کا کھلاڑی ہے جبکہ ایک اور ممبر حاکم آف دروش بھی پولو نہیں کھیلتے جبکہ اس کمیٹی کے باقی تین ممبران ناصر آف ریشن، محمد اعظم آف کوشٹ اور حیدری آف بونی غیر حاضررہے لہٰذا سیلیکشن کمیٹی کی حیثیت خود ہی متنازعہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس لولے لنگڑے سیلیکشن کمیٹی کی لسٹ کو فوری طور پر کالعدم قرار دیاجائے۔
انہوں نے پولو ایسوسی ایشن کو اس بے ضابطگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس ایسوسی ایشن کی تشکیل کھلاڑیوں کی ووٹنگ کے ذریعے سے ہو اور اپر چترال کے لئے الگ ایسوسی ایشن عمل میں لایاجائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہارکیاکہ اپر چترال اور لویر چترال میں کھلاڑیوں کی تعداد میں تناسب موجود نہیں ہے کیونکہ اپر چترال سے 28سول کھلاڑی جبکہ لویر چترال سے صرف 12
کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جوکہ ناانصافی کا ثبوت ہے۔
تازہ ترین
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ
- ہومپاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن چترال کے صدر رحمت الٰہی نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف 21جولائی کے شٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔”اس قوم کو تعلیم کی نہیں، تربیت کی ضرورت ہے



