چترال ( نمائندہ چترال میل ) تھانہ ایون میں چوری کے واردات کی ایک رپورٹ درج ہوئی تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے ایس۔پی۔انوسٹگیشن عتیق الرحمن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے سلسلے میں خصوصی ٹاسک دیا تھا۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون انسپکٹر صاحب الرحمن، DASI اعجاز احمد اور IHC رفیق احمد پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت اور جدید طریقہ تفتیش کو بروکار لاتے ہوئے چوری کے وردات میں ملوث ملزمان امجد علیشاہ عرف گورو) ولد مختار علیشاہ سکنہ گنگ اور ریاض الرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ گہریت کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے مال مسروقہ(سولر بیٹری) برامد ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔