پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی لوئر چترال نے ایک بہان میں کہاہے کہ قطع نظر اس بات سے کہ مطالبہ صحیح ہے یا غلط، احتجاج کرنا ہر پاکستانی اور ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے۔ اس حق سے لوگوں کو محروم رکھنا اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف ریاستی طاقت کو استعمال کرکے تشدد کرنا جمہوریت اور جمہوری اقدار کے منافی عمل ہے۔ حکومت نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کرکے نہایت بری روایت قائم کر دی ہے۔
ہم حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے شہید ہونے والے کارکنان کے بلندی درجات اور زخمی کارکنان کی صحت یابی کے لیے اللہ تعالی کے حضور دست بَدُعا ہیں۔ ہم پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس بات کا اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ چترال سے جانے والے ہمارے سارے دوست بخیر و عافیت ہیں۔