چترال(نمائندہ چترال میل)۔ اسلام آباد میں دھرنا میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی لویر چترال کا قافلہ مولانا جمشید احمد کی قیادت میں چترال شہر سے روانہ ہ ہوکر کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر صوبائی سطح کے قافلے میں شامل ہوکر وفاقی دارالحکومت کی طرف روان دواں ہے۔ چترال سے روانگی سے قبل پولو گراونڈ روڈ پر اپنے مختصر خطاب میں مولانا جمشید نے کہاکہ وطن میں تمام سیاسی جماعتیں ناکام ہوگئی ہیں اور اب عوام کی نظریں صر ف اور صرف جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں جس کے پاس ایک مکمل پروگرام اور لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ مطلوبہ افرادی قوت اور مختلف شعبوں کے ماہریں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اب جماعت اسلامی ملک کے کونے کونے میں ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت بننے جارہی ہے۔ دریں اثناء موٹر وے میں صوبائی قافلے میں موجود جماعت اسلامی لویر چترال کے سیکرٹری وجیہہ الدین نے فون پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ سخت گرمی اور حبس کے باوجود جماعت کے کارکنان کا مورال بہت ہی بلند ہے اور ان موسمی حالات میں کوئی بھی دوسری سیاسی جماعت اس تعداد میں کارکنوں کو باہر نہیں نکال سکتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال