ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کی ہدایت پر موجود سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین عمل میں لایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان کی ہدایت پر موجود سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین عمل میں لایا گیا۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ضلع ہذا میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور غیر مقامی افراد کی نشاندہی کے خاطر ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت SI گل محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوچھانگول و براڈام اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن عمل میں لایا۔

دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک لوئر چترال کو مطلوب مجرم اشتہاری نورینہ بی بی زوجہ محمد عثمان سکنہ عشریت گرفتار۔ مجرم اشتہاری لوئر چترال پولیس کو مقدمہ علت نمبر 25 مورخہ 09/09/2022 جرم 365B/496A PPC میں مطلوب تھی۔

سرچ آپریشن میں لوئر چترال پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈی کنسٹبلان نے حصہ لیا۔