چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر محمد عمران خان نے کہا ہے کہ چترال ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے، یہاں کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے ساتھ اسکی تعمیر وترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے، خاص کریہاں کے سڑکوں کو بہتر بنانے اور زیر تعمیر روڈ منصوبوں کو معیار کے مطابق تعمیر کرانے میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کریگی،انھوں نے کہا کہ روڈ کسی بھی علاقے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،لہذا سڑکوں کی ناقص تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی. ان خیالات کا اظہار انھوں نیہفتہ کے روز چترال ٹاوں میں گورنر کاٹیچ روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی افتتاح کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب, ایکسین سی اینڈ ڈبلیو طارق مرتضی، ایس ڈی او عدنان اورکنسلٹنٹ میک انجینئرنگ سروسز کے ریزیڈنٹ انجینئر محمد یاسین یوسفزئی، شاہ فہد، فراز اور ایم ایس اسمار خان کنسٹرکشن کمپنی کے نمائندیکے علاوہ علاقے کے عمائدین بھی کثیرتعدادموجود تھے۔ علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق صدرتجار یونین حاجی جلیل، طاہر زمان، فضل دیان ودیگر نے گورنر کاٹیج روڈ کی معیاری تعمیر کو سراہتے ہوئے اس کام کو دوسرے ٹھیکہ داروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا،انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے چترال گول نیشنل پارک روڈ کو بھی پختہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس روڈ کے لیئے فنڈ منظور ہوئے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاحال اس پر کام شروع نہ ہوسکا، جبکہ مذکورہ سڑک گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے