میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ضلع کے سطح پر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں ٹاون ہال چترال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ضلع کے سطح پر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں ٹاون ہال چترال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی

دیگر مہمانوں محترمہ مس کیری شوفیلڈ,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد غزنوی, ڈسٹرکٹ خطیب مولانا خلیق الزمان اساتذہ کرام اور بچوں کے والدین بھی شریک تھے۔

چترال کے معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں اقراء ایورڈز تقسیم کرنے سلسلے میں ٹاون ہال چترال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروگرام سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود یہاں شرح خواندگی کا تناسب دیگر ضلعوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جو کہ یہاں کے لوگوں کا علم کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے لئے میں پوری چترالی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے مزید کہا کہ پرانے زمانے میں پانی, چھت, چادر اور خوراک کو انسان کی بنیادی ضروریات سمجھا جاتا تھا, لیکن آج ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں تعلیم انسان کی بنیادی ضروریات میں اولین ترجیح بن گیا ہے. تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور جو معاشرے تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہیں وہ معاشرے آج چاند پر بھی اپنے قدم جمائے بیٹھے ہیں۔

تمام والدین اور اساتذہ کرام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دیں اور بچوں کو مستقبل کے چیلنجیز سے نمٹنے کے لئے تیار کریں۔

پروگرام کے آخر میں مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں اقراء ایوارڈ اور کیش انعامات تقسیم کئیں۔