بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور اور ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام ایس ایل او بیسڈ اسیسمنٹ اورای مارکنگ کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپرچترال اورسینٹینل ہائی سکول لوئرچترال میں سمینارمنعقدکیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور اور ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام ایس ایل او بیسڈ اسیسمنٹ اورای مارکنگ کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپرچترال اورسینٹینل ہائی سکول لوئرچترال میں سمینارمنعقدکیاگیا۔سمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آبیٹ آباد بورڈ شفیق اعوان،کنٹرول پشاوربورڈ محمدعارف علی،ڈپٹی کنٹرولرپشاوربورڈ فخرالاسلام،ڈائریکٹرٹریننگ آفاق امیرزیب،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرفیمل لوئرچترال حلیمہ بی بی،ڈپٹی ایجوکیشن افیسرمیل لوئرچترال شاہدحسین، پرنسپل گورنمنٹ سینٹینل سکول چترال فضل سبحان، ڈپٹی ڈی او اپرچترال مقدس،آرپی ڈی سی طارق علی،سمیع الرحمن اوردوسروں نے کہاکہ ایس ایل او اسیسمنٹ اور ای مارکنگ پرچوں کی جانچ کا بہترین طریقہ ہے جس کے تحت تسلی بخش طریقے سے پرچوں کی جانچ کی جائے گی تاکہ کسی طالب علم کی حق تلفی نہ ہو۔ ایس ایل او اسیسمنٹ میں چونکہ مقدار سے زیادہ معیار پر فوکس کیا جاتا ہے اس لیے امتحانات میں طلبہ کے جواب دینے کے انداز میں بھی بہتری آتی جائے گی اور ساتھ ہی کسی طالب علم کے ساتھ پرچوں کی مارکنگ میں بھی ناانصافی نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہاکہ امتحانات میں نقل اور دوسرے مختلف قسم کے الفاظ سن کر انسان کے ذہن پر عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ خبریں اکثر امتحانات کے نتائج کے بعد سامنے آتی ہیں جن میں نتائج سے مایوس طلبہ خود کشی کرکے نہ صرف اپنے بلکہ خاندان کے لئے تباہی و بربادی کا سبب بن جاتے ہیں،جس کے بعد امتحانات میں پوزیشن کے حصول اور نمبروں کا گیم ختم ہو جائے گا۔ ان تمام منفی رحجانات کا حل ڈھونڈ کر امتحانات میں گریڈنگ سسٹم متعارف کروانے پر عمل کیا جارہا ہے اور ابتدائی مرحلے میں پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کو سٹوڈنٹس لرننگ آو?ٹ کم کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور جگہ جگہ اس غرض سے ورکشاپس کا اہتمام کیا جارہا ہے، ٹیچرز کو مارکنگ کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور اس سال نہم،دہم اور فرسٹ ایئر میں ای مارکنگ یا سکرین مارکنگ متعارف کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آفاق اب تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں ۷۱مقامات پر اس نوعیت کا ورکشاپس سمپوزیم کاانعقادکیاہے تاکہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کو سٹوڈنٹس لرننگ آو?ٹ کم کے حوالے آگاہی ہو۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی تعلیمی نظام کی بہتری اور کامیابی کے لیے ٹیچر ایجوکیشن اور ٹریننگ کی بہت اہمیت ہے۔ اساتذہ کے تربیتی پروگرام نہ صرف معیاری تعلیم کے انتظام کے ضامن ہیں بلکہ یہ معاشرے کے چند ناسوروں کی بیخ کنی کی طرف آگاہی کا بھی موثر ذریعہ ہیں۔ اساتذہ کو ایس ایل او اسیسمنٹ اور ای مارکنگ سے آگاہی دینے کیلئے تربیتی سمپوزیم،سمینار،ورکشاپس اوردوسرے پروگرامات کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طلبا کو ای مارکنگ سے بہتر طریقے سے روشناس کرایا جاسکے۔