چترال (محکم الدین) لوئر چترال کے سیاحتی مقام ایون صحن میں گذشتہ رات بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ آتشزدگی سے ایک نوجوان ذوہیب عالم ولد سلیم بیگ کا جنرل سٹور اور لکڑی ٹال جل کر خاکستر جبکہ مرغی شاپ مقامی ایل ایس او اے وی ڈی پی کا ایڈولسن فرینڈز سنٹر (ہال) اور مالک مکان کے گھریلو سامان راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ متاثرہ نوجوان ذوہیب نے میڈیا کو بتایا۔ کہ رات ساڑھے گیارہ بجے میں حسب معمول دکان بند کرکیسونے کیلئے گھر چلا گیاتھا۔رات کے پچھلے پہر مجھے گھر میں جگایا گیاکہ دکان میں آگ لگی ہے۔ میں دوڑ کر دکان پہنچا۔تو آگ قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ کیونکہ دکان میں موجود فریزر کا کمپریسر بلاسٹ ہوچکا تھا۔ جس کی وجہ سے آگ دور دور تک پھیل گئی تھی۔ اسی دوران مسجد میں اعلان کیا گیا۔ جس پر گاوں کے لوگ اور ایس ایچ او تھانہ ایون غفار خان نے جوانوں کی ٹیم کے ہمراہ آگ بجھانے میں مدد دی۔ اور آگ پر کسی حد تک قابو پایاتھا۔ کہ ریسکیو کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔ جس نے مزید کام کرکے آگ بجھا دیا۔ منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نیمیڈیاکو بتایا۔ کہ دفتر کے اوپری منزل میں موجود ہال اور اس میں موجود تمام کمپیوٹر و دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ تاہم گراونڈ فلور میں آفس محفوظ رہا۔ آگ سے نوجوان انعام اللہ ولد سیف اللہ جان کی مرغی شاپ میں تمام مرغیاں دکان سمیت بھسم ہوگئے۔ اور ان کا ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ایک اندازے کیمطابق آگ لگنیکی وجہ سے مجموعی طور پر پچیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ جس میں بارہ لاکھ روپے ذوہیب جنرل سٹور، سات لاکھ روپے اے وی ڈی پی ہال سامان،ڈیڑھ لاکھ روپے انعام اللہ اور پانچ لاکھ روپے مالک مکان کے سامان شامل ہیں۔ جبکہ املاک کینقصانات کا تخمینہ اس کے علاوہ ہیں۔ ریسکیو1122 کے 4 فائر فائٹرز اور ایک فائر وہیکل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، اور 3500 لیٹر پانی آگ بجھانے میں استعمال ہوا۔متاثرین نے حکومت اور مخیر خواتین و حضرات سے پر زور اپیل کی ہے۔ کہ ان کے کاروبار ختم ہو گئے ہیں۔ جس پر وہ شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس لئے ان کو دوبارہ اپنے پاوں کھڑا کرنے کیلئے ان کی مدد کی جائے۔ تاکہ ان کا چولہا جل سکے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات