چترال (نما یندہ چترال میل) باوثوق ذرائع کے مطابق جامعہ چترال نے حکومت کی جانب سے فنڈز مہیا نہ کرنے کی بنا پر ایک سرکلر کے ذریعے ماہ مئی سے ملازمین کی تنخواہیں دینے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔ جامعہ کا پہلا بجٹ سینیٹ نے پچھلے سال جون میں گورنر کی سربراہی میں منظور کیا تھا جس کی رو سیحکومت نے یونیورسٹی کو تنخواہوں اور جاری اخراجات کی مد میں دو سو ملین روپے کی رقم مہیا کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم اجراء کی بناء پر یونیورسٹی انتظامیہ نیہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی وساطت سے وزیر اعلی سے ایک سمری کے ذریعے فنڈز کی استدعا کیا تھاجسے وزیر اعلی نے مارچ کے مہینے میں منظور کیا تھا۔ تاہم فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک فنڈز جاری نہیں کئے بلکہ مذکورہ فنڈز کے اجراء کو کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔ یاد رہے کہ مارچ کے سے اب تک کابینہ کے کئی میٹنگ ہوچکے ہیں لیکن یہ کیس اب تک ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جاسکا۔دوسری طرف جامعہ چترال جیسی نئی یونیورسٹی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ اسے پچھلے کافی عرصے سے جاری اخراجات کی مد حکومت کی جانب سے کوئی فنڈز نہیں ملے ہیں۔ نتیجتاً پچھلے چھ مہینوں سے یونیورسٹی نے دوسرے مدات سے فنڈز تنخواہوں کی مد میں منتقل کرکے اب تک ملازمین تنخواہیں دیتی رہی ہے اور اب وہ فنڈز بھی ختم ہوگئے تو یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ مزید برآں جامعہ کے ملازمین حکومت کی جانب سے پچھلی بجٹ میں تنخواہوں میں کئے گئے اضافوں سے بھی اب تک محروم ہیں جبکہ یونیورسٹی پچھلے کافی عرصے سے مختلف واجبات کی ادائیگی سے بھی قاصر ہے۔
حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی بنا پر جامعہ چترال کے کلیدی انتظامی اور تدریسی عہدے خالی پڑے ہیں جس کی بناء پر جامعہ کی مجموعی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی آف چترال دو اضلاع پر مشتمل اس دو دراز علاقے کی واحد باقاعدہ یونیورسٹی ہے اور اس سے غفلت اس پسماندہ علاقے کے نوجوانوں کیلئے اعلی تعلیم کی واحد سہولت کی جانب حکومت کی بے اعتنائی ظاہر کررہی ہے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔