چترال (نما یندہ چترال میل) ویلج کونسل جغور کے کسان کونسلر اختر حسین چغتائی نے کہا ہے کہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، ڈی سی لویر چترال اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ جغور موچیان گاؤں کے چند گھرانوں کی ذاتی ملکیتی راستے کو فرد واحد کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوامی راستہ قرار دے کرسرکاری اداروں کے اہلکاروں کے ذریعے ڈرادھمکاکر اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے اس پر عاصبانہ طور پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں لیکن متاثرہ خاندان کے افراد اور گاؤں کے عوام اسے کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں گاؤں کے عمائیدین بادشاہ خان، وسیع الدین، حکیم اللہ، عمر فاروق، ظہور احمد بیگ، ذکریا الدین اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ راستہ ہم چند خاندانوں کے گھروں اور زمینات میں سے گزرتا ہے اور اسے عوامی راستہ بنانے سے ہماری چادر اور چاردیواری کا تقدس بری طرح پامال ہوگا اور ہماری گھروں کی بے پردگی ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر اس ظالمانہ فیصلے کو پورا ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام عوام کی جان، مال اور آبرو کی حفاظت ہے اور زور زبردستی ان کے گھروں کے درمیان سے گزرنے والی سڑک کی تعمیر بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے جس سے ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کو باز رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم پی اے اور ڈی سی نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ذریعے زور زبردستی کی کوشش کی تو اس اقدام کے نتائج بھی ان ہی پر عائد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چونکہ ٹی ایم اے کے خلاف سول جج کی عدالت میں ایک مقدمہ ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں اور عدالت نے ٹی ایم اے کے خلاف ڈکری بھی جاری کردی ہے اور ایک اور مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج میں زیر سماعت ہے، اس لئے عدالت میں زیر سماعت ایک معاملے میں ایم پی اے اور ڈی سی کی طرف سے مداخلت توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات