چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان کونسل برائے سائنسٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(پی سی ایس آئی آر)نے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر چترال کی قدرتی وسائل کو ترقی دے کر علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو ترقی دینے کے لئے چار مختلف شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ پیر کے روز مقامی ہوٹل میں پی سی ایس آئی آر کے پشاور ریجن کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر عدنان اکرم اور دوسرے سینئر افسران ڈاکٹر جاوید اور انجینئر احمد علی کی معیت میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں لیاقت علی،اسرار صبور، رفیع الدین، جاوید وزیر، عبدالغفار اور دوسروں کے ساتھ مشاورتی نشست کے موقع پر چترال میں مختلف قدرتی وسائل کو سائنسی بنیادوں پر ترقی دینے کے حوالے سے طویل گفتگو ہوئی جس کے نتیجے میں پینے کے پانی، جڑی بوٹی، میوہ جات اور معدنیات کے ساتھ ساتھ کھانا پکانے اورحرارت کے حصول کے لئے بائیو برنر کی صورت میں سستی اور ماحول دوست ایندھن کو ترقی دینے کے لئے کونسل کی طرف سے لیبارٹری قائم کرنے اور دوسرے ممکنہ تکنیکی مدد کی فراہمی پراتفاق رائے طے ہوا۔ اس موقع پر اس بات کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ چترال چیمبر اور کونسل کی باہمی اشتراک سے چترال کی قدرتی وسائل کی تجارتی پیمانے پر ترقی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا جائے تاکہ اس میں مزید پیش رفت کے لئے اہداف طے کئے جاسکیں۔ ڈائرکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر عدنان اکرم نے کہاکہ چترال میں قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے جنہیں ترقی دینے کی ضرورت ہے اور چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان کی قیادت میں اس راہ پر پہلے سے گامزن ہے اور ہم اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی