چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے جمعرات کے روز عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چترال کے مقامی فلور مل اور محکمہ خوراک کے دنین میں واقع گودام کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو سپلائی کی جانے والی گندم اور فلور مل میں آٹے کی کوالٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فلور مل کے مالک کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومت غ دئیے گئے معیار کے مطابق آٹا تیار کرے اور صارفین کو شکایت کا موقع نہ دے۔ انہوں۔ ے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کم اور خراب معیار کے فوڈ آئٹمز کی تیاری اور فروخت بالکل برداشت نہیں کرتی اور وزیر اعلیٰ محمود خان اس بارے میں زیادہ حساس ہیں اور غلطی، غفلت اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے ملز مالکان، ڈیلروں، تاجروں اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہیں۔ محکمہ خوراک کے گودام میں انہوں نے گندم کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ گودام میں ماہ مارچ تک کے لئے اسٹاک موجود ہے
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





