چترال (نما یندہ چترال میل) معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے صوبائی حکومت کے بیوٹیفکیشن فنڈ سے تحصیل دروش کے لئے کم فنڈ مختص کرنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کرکے تحصیل دروش بشمول ارندو کے لئے معقول فنڈ جاری کئے جائیں۔ ایک اخباری بیان میں قاری جمال عبدالناصر نے کہ کہا صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع چترال لوئر کی خوبصورتی یعنی بیوٹیفکیشن کیلئے 28کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ منظور کیا گیا ہے جس میں تحصیل دروش بشمول ارندو کے لئے صرف دو کروڑ ستانوے لاکھ (29700000)روپے رکھے گئے ہیں اوریہ رقم پرانا بازار دروش تاشاہنگار پرانا روڈ کے لئے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقایا پچیس کروڑ روپے میں سے دروش بشمول ارندو کے لئے بیوٹیفکیشن کی مد میں رقم نہ رکھنا نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ یہ اس اہم علاقے کو نظر انداز کرکے یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دروش ضلع چترال کا گیٹ وے ہے، لواری ٹنل سے دروش کا علاقہ شروع ہوتا ہے،یہیں سے گزر کرملکی اور غیر ملکی سیاح چترال کے دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے کہ چترال کے دروازے کو خوبصورت بنانے کیلئے اضافی فنڈ جاری کئے جائیں مگر یہاں گنگا الٹی بہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کے مقام زیارت، عشریت، سمیت ارندو اور تحصیل دروش کے دیگر علاقوں کو خوبصورت اور جازب بنانے لئے معقول فنڈ جاری کرنا ضروری ہے۔ قاری جمال عبدالناصر نے کہا کہ چترال کی دو تحصیلیں ہیں لہذا 28کروڑ کے بیوٹیفکیشن فنڈ سے دو تحصیلوں کو یکساں رقوم دیئے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور چترال کا ہر علاقہ خوبصورت بنے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر و چیئر مین ڈیڈک وزیرزادہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حسن عابدچترال سے مطالبہ کیا کہ اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیکر تحصیل دروش بشمول ارندو کے عوام کے ساتھ انصاف کریں اور بیوٹیفکیشن فنڈ سے کم از کم دس کروڑ روپے اضافی مختص کریں تاکہ یہ علاقہ بھی خوبصورت بنے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





