چترال (نما یندہ چترال میل) یورجوغ گاؤں کے باشندوں وزیر خان (سابق کونسلر)، عبدول خان، مفتی اسرارالدین، نواز خان، گل احمد شاہ، شیر ولی خان، محمدی، مجیب الرحمن، نوید احمد شاہ، ولی جان اور دوسروں نے منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شہزادہ امان الرحمن کی ذاتی استعمال کے لئے تین کروڑ روپے لاگت کی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے سائفن ایریگیشن اسکیم کو مستقل طور پر بند کرکے یورجو غ گاؤں کو تباہی و بربادی سے ہمیشہ کے لئے نجات دلائی جائے جوکہ اس گاؤں کو کسی بھی وقت نیست ونابودکرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورجوغ گاؤں کو ایک بین الاقوامی ایجنسی نے 2002ء میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار قرار دیتے ہوئے اس گاؤں کو خالی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن اہالیان یورجوغ اپنی غربت کی وجہ سے نقل مکانی کرکے کہیں جانہیں سکتے ہیں اور اس گاؤں کے اوپر سے پائپ لائن گزارنا ان کے اوپر تلوار لٹکانے اور انہیں موت کے کنویں میں دھکیلنے کے متراد ف ہے۔انہوں نے کہاکہ چند دن پہلے شہزادہ امان الرحمن نے اپنے مزارعین کے ذریعے اپنے حق میں پریس کانفرنس کرکے جھوٹ اور پروپیگنڈا کا سہارا لے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ منصوبہ صرف ان کا نہیں بلکہ 42گھرانوں کا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کرائے کے لوگ تھے جن کا اس منصوبے سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہزادہ امان کے وفادار مزارعین شاہ سے بڑھ کر شاہ کا وفادار بننے کی کوشش میں تمام حقائق کو پاؤں تلے روند کر اہالیان یورجوغ کو اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما کہتے رہے جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ یورجوغ کے شیر ولی خان اور ولی جان کئی سال پہلے وزیر زادہ کے سامنے پی ٹی آئی میں اعلان کرکے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گلاب خان شہزادہ امان کا خصوصی اہلکاراور مزارع رہا ہے جسے گرم چشمہ بازار میں دکانات بھی ان کے خدمات کے بدلے میں دے دئیے گئے ہیں جبکہ ہمارے خلاف پریس کانفرنس میں بولنے والے ماسٹر ادینہ خان کا تعلق کریم آباد سے ہے اور عزیز خان ایک سرکاری سکول میں ٹیچر اور سید ولی آغا خان ایجوکیشن سروس میں ملازم ہے جس کے خلاف ایسی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تادیبی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پراجیکٹ ہی شہزادہ امان کا واحد کرپشن نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی عوام اور سیلاب متاثرین کے نام پر ابنوشی کے بہانے پانی صرف اپنے باغات تک پہنچادیا جس پر کروڑوں روپے خرچ کئے اور اس کے علاوہ ابنوشی کے لئے 50لاکھ روپے بشقیر سے گرم چشمہ تک ضائع کئے اور پائپ لائن اب بھی وہاں لاوارث پڑے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے منصوبہ سمیت دوسرے منصوبہ جات کی مکمل انکوائری کرائی جائے جس میں ہم بھر پور مدد دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایریگیش سائفن اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی گئی تو یورجوغ گاؤں کے باشندے اس کی کبھی اجازت نہیں دیں گے اور اپنی جانوں تک کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات