چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے مقام پرکوسپ میں اٹھارہ سالہ بی ایس سٹوڈنٹ فوزیہ عالم نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر لیا۔ مستوج پولیس کے مطابق فوزیہ عالم کے والد وزیر عالم نے پولیس کو بتایا۔ کہ ان کی اٹھارہ سالہ بیٹی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گذشتہ روز گھر میں گلے میں اپنے دوپٹے کو پھندہ بنا کر خود کشی کی ہے۔ پولیس نے والد کے رپورٹ پر خود کشی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کرکے ورثا کے حوالے کردی۔ جسے بعد آزان سپرد خاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ فوزیہ عالم غیر شادی شدہ تھیں۔ تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہ یو سکیں۔ چترال میں تعلیم یافتہ نوجوان بچیوں میں خود کشی کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اور جاری سال کے پانچ مہینوں کے دوران سولہ افراد کی خودکشی کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ خودکشی کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ چترال میں اس سلسلے میں ایک دارالامان کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ تاکہ انتہائی طور پر نفسیاتی دباو کا شکار افراد کو سنگین قدم اٹھانے سے پہلے سہارا مل سکے۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا اس قسم کے ذہنی دباو کی حامل خواتین اور جوانسال بچیان دارالامان میں پناہ لینے سے کتراتی ہیں۔ جبکہ اس سلسلے میں چترال میں مستقل بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت بھی محسوس کی جارہی ہے۔ لیکن حکومتی سطح پر اب تک اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ پولیس کی طرف سے اس قسم کے واقعات کے حوالے سے مکمل طور پر تفتیش کرنے کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





