چترال (نمایندہ چترال میل) حکومتی اعلان کے مطابق پیر کے روز چترال بھر میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ (پبلک) سکول کھل گئے۔ لیکن سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی میں طلباء کی حاضری انتہائی طور پر کم رہی۔ جبکہ حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر کے تحت پچاس فیصد طلبہ کی حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیادہ تر طلبہ کو سکو ل و کالج کھلنے کے بارے میں معلومات نہیں تھے۔ یا انہیں حکومتی اعلان پر یقین ہی نہیں آرہا تھا۔ اور یہ انتظار کیا جا رہاتھا۔ کہ کسی بھی وقت دوبارہ بندش کی خبر حکومت کی طرف سے آجائے گی۔ تاہم کئی پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ کے والدین کو فون کرکے بچوں کی حاضری یقینی بنانے کی نہ صرف ہدایت کی گئی۔ بلکہ دن کے دس بجے بھی بہت سے بچوں کو سکول جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ جنہیں ان کے سکولوں سے فون کرکے طلب کیا گیا تھا۔ بچوں کی سکول حاضری پر جہاں والدین نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ وہاں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تاکہ فیسوں کی وصولی کی راہ ہموار ہو سکے۔ اکثر والدین کا کہنا ہے۔ کہ حکومتی لاک ڈاون نے طلبہ کی زندگی کو برباد کر دیا ہے۔ اب بچوں کو دوبارہ تعلیمی سانچے میں ڈالنا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔ چترال میں انٹر نیٹ کی سہولیات کی عدم دستیابی ہائیر سکینڈری کلاسوں کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے ایک درد سر بنا ہوا ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے آن لائن کلاسوں کی بات کی جاتی ہے۔ جبکہ سہولت کی حالت یہ ہے۔ کہ لوگ ایک مسیج بھیجنے کیلئے ہزاروں فٹ بلند پہاڑوں پر چڑھنے پر مجبور ہیں۔ اور کالج و یونیورسٹیوں کے طلبہ کی مشکلات اور بھی زیادہ ہیں۔ بچوں کے والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ چترال جیسے علاقوں میں خدا کے فضل سے کویڈ کا اتنا دباو نہیں ہے۔ اب سکولوں کالجوں اور یونیوسٹی کو مزید لاک ڈاون میں جھونکنے سے گریز کیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات